ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل 10: ایشانت سمیت 7 کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے

آئی پی ایل 10: ایشانت سمیت 7 کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے

Wed, 08 Feb 2017 13:01:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍ فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما، انگلینڈ کے محدود اوور کرکٹ کپتان ایون مورگن اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن سمیت 7 کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کے دسویں سیشن میں 2 کروڑ روپے بنیاد قیمت رکھی گئی ہے۔ ان تینوں کے علاوہ انگلش آل راؤنڈر کھلاڑی بین اسٹوکس اور کرس ووکس، سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز اور آسٹریلیا تیز گیند باز پیٹ کمنس کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ نیلامی میں ان ساتوں کھلاڑیوں کی بولی 2 کروڑ روپے سے شروع ہوگی۔بتا دیں کہ آئی پی ایل 10 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 20 فروری کو منعقد ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ کروڑ کی بھی بنیادی قیمت رکھی گئی ہے۔اس میں انگلینڈ کے جانی بیرسٹو، نیوزی لینڈ کے تیز بولر ٹرینٹ بولٹ، آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون، آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن، جنوبی افریقہ بلے کائل ایبٹ اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو شامل کیا گیا ہے۔ نیلامی کی ابتدائی فہرست میں کل 799 کھلاڑیوں کے نام رکھے گئے ہیں۔ ایک بار فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کو لے کر اپنی پسند کو سامنے رکھ دیں گی اس کے بعد اس فہرست کو چھوٹا کر دیا جائے گا۔ فرنچائزز کو یہ کام اس ہفتے کے آخر تک ہی کرکے سپردکرناہوگا۔ نیلامی میں آٹھ ممالک کے کل 160 کھلاڑی شامل ہیں (بنگلہ دیش اور پاکستان کے علاوہ)ہندوستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 639 کھلاڑیوں کو اس فہرست میں رکھا گیا ہے۔ 2018 میں آئی پی ایل کی ٹیمیں مکمل طور پر بدلتی ہوئی نظر آئیں گی یعنی یہ آخری سال ہو گا جب فرنچائزز اپنے پرانے کھلاڑی رٹین کر پائیں گی۔ اس سیشن کے بعد موجودہ کھلاڑیوں کے معاہدہ رد کر دئے جائیں گے اور 2018 کے آئی پی ایل سیشن سے پہلے ہونے والی نیلامی میں تمام کھلاڑی ایک بار پھر بولی کے لئے دستیاب ہوں گے۔


Share: